لاہور کے فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانے والی مضر صحت کیچپ کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

156
Unhealthy ketchup
Unhealthy ketchup

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ صادق گارڈن رنگ روڈ پر کیچپ،ساسز یونٹ پر چھاپہ مار کر5ہزار کلو ناقص غیر معیاری کیچپ اور ساسز تلف کر دیں،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بیان میں بتایا کہ کھلے رنگوں، مصنوعی فلیورز اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے ساسز تیار کی جا رہی تھیں۔ یونٹ میں حشرات کی موجودگی، گندے زنگ آلود برتنوں میں تیار کر کے کیچپ نیلے ڈرموں میں رکھی گئی تھی۔

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کےمطابق بغیر ٹماٹر کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے کیچپ تیار کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ویجیلینس ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔جعلسازی کرنے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اجزا کا استعمال موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

ناقص کیچپ اور ساسز کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ اشیا خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔