- Advertisement -
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت نے لاہور کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
منگل کے روز عالیہ حمزہ وکیل احد کھوکھر و دیگر وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیاکہ گرفتاری کا خدشہ ہے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے
- Advertisement -
استدعاہے کہ حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے 5 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور عالیہ حمزہ کو متعلقہ عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589796
- Advertisement -