23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیلاہور گیریژن کی تمام فارمیشنوں اور یونٹوں میں پاکستان کا 70واں یوم...

لاہور گیریژن کی تمام فارمیشنوں اور یونٹوں میں پاکستان کا 70واں یوم ِآزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

- Advertisement -

لاہور۔14 اگست (اے پی پی ) لاہور گیریژن کی تمام فارمیشنوں اور یونٹوں میں پاکستان کا 70واں یوم ِآزادی روایتی جوش و جذبے اور پُر وقار انداز سے منایا گیا ۔اس موقع کو شایان ِشان طور پر منانے کی خاطر دِن بھر کی تقریبات کا ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔ نماز ِ فجر کے بعد تمام فوجی یونٹوں میں پاکستان کی سالمیت ، استحکام ، ترقی اور خوش حالی کے لئے خصو صی دعا ئیں مانگی گئیں۔ دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا۔اس دِن کی مناسبت سے مزار اقبالؒ پر تبدیلی گارڈ کی ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی کے ایک چاک و چوبند دستے نے پاکستان رینجرز سے گارڈ کے فرائض سنبھالے اور سلامی دی۔ اِس موقع پر گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر نے عظیم قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ لاہور کور میں تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی جس میں بریگیڈئیرمحمد شہاب اسلم نے کورہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم لہرایا۔ اس طرح کی تقریبات لاہور میں دیگر فارمیشنوں اور یونٹوں میں بھی منعقد ہوئیں جن میں آفیسرز اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصو صی پیغام پڑھ کر سُنایا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66065

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں