42 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ،تہرے قتل کے مجرم نصیر حسین کو بری کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ،تہرے قتل کے مجرم نصیر حسین کو بری کر دیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔10جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم نصیر حسین کو بری کر دیا۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان نسیم بابو اور بلال فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا کہ2018 میں نصیر حسین اور اس کے بھائی مدثر حسین کے خلاف تین مزدوروں نیاز احمد،احمد نیاز اور فیض کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،تینوں مقتولین مجرم کی فیکٹری میں کام کرتے تھے،دوران ٹرائل مدثر حسین کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا گیا تھا،

ماتحت عدالت نے نصیر حسین کو2021 میں تین بار سزائے موت سنائی،مقتولین کی لاشیں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں جس سے مجرم کا ڈی این اے ملا تھا،تاہم وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ یہ ثبوت ناکافی اور غیر تسلی بخش ہیں،مزید کہا گیا کہ مدثر حسین کی بریت کے فیصلے میں جو شہادتیں مسترد ہوئیں، وہی شہادتیں نصیر حسین کے خلاف استعمال نہیں کی جا سکتیں،

- Advertisement -

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کو ڈی این اے رپورٹ اور پولیس تفتیش کی بنیاد پر قصور وار ٹھہرایا گیا اور سزا سنائی گئی،انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ بریت کی درخواست مسترد کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نصیر حسین کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں