لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

157
Lahore High Court, Justice Shujaat Ali Khan
Lahore High Court, Justice Shujaat Ali Khan

لاہور۔25جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے منگل کے روز گورنر ہائوس لاہور میں جسٹس شجاعت علی خان سے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سرور سمیت پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے دیگر ججز کے علاوہ صوبائی وزرا ، لا افسران اورسول حکام نے شرکت کی ۔ حلف برداری کی تقریب کے فوری بعد جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ آکر اپنے عدالتی فرائض انجام دینے شروع کردیے۔