لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی خاتون کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے فلک جاوید کے شوہر شکیل ریاض کی درخواست پر سوموار کو ابتدائی سماعت کی، جس میں اپنے خاندان کی سم فرنچائز کو سیل کیے جانے کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ ان کے کاروبار کو بحال کیا جا سکے۔