24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ،لاپتہ بیٹی بازیاب، عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت...

لاہور ہائیکورٹ،لاپتہ بیٹی بازیاب، عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

- Advertisement -

لاہور۔11اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار شوکت علی کی تین سال سے لاپتہ بیٹی علینہ بی بی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں سرکاری وکیل کی رپورٹ اور علینہ بی بی کے بیان کی روشنی میں فیصلہ سنایا گیا۔ علینہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی پسند سے شادی کی ۔

دوران سماعت لڑکی نے اپنی پسند کی شادی کرنے کا بیان دیا اور کہا کہ میں نے پہلے بھی پسند کی شادی کرنے کا بیان دیا جو نہیں مانا گیا، والد اور بھائی عثمان مجھے دھمکیاں دیتے رہے ۔عدالت نے علینہ بی بی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں