لاہور ہائیکورٹ،ماحولیاتی آلودگی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری،مردہ مرغیاں فراہم کرنے والوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

81
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔5جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ میں لاہور کے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فراہم کرنے والوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا،

عدالت نے بدھ کو گذشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اسکی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے

،جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی،عدالت نے تحریری فیصلہ میں یہ بھی حکم دیا کہ پی ایچ اے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیوں کے ساتھ ملکر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے،عدالت نے درخواستوں پر آئندہ سماعت7 جون مقرر کی ہے۔