لاہور ہائیکورٹ،ٹویٹر کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

61
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس شاہد بلال حسن کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔

درخواست گزار شہری حافظ شاکر محمود اعوان نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ایکس کی سروسز بحال کرنے کا حکم دے۔ درخواست پر سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان رجسٹرار آفس کی طرف سے کیا جائے گا ۔