لاہور ہائیکورٹ،ٹھیکہ کالعدم قرار دے کر سیکیورٹی کی رقم ضبط کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے متعلقہ جج کے پاس مقرر کرنے کی سفارش

87

لاہور۔13فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ معدنیات کی جانب سے ٹھیکہ کالعدم قرار دے کر سیکیورٹی کی رقم ضبط کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے متعلقہ جج کے پاس مقرر کرنے کی سفارش کر دی ،جسٹس شاہد کریم نے محکمہ معدنیات اٹک رائلٹی وصولی کے ٹھیکے کی سیکیورٹی ضبط کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عبد الرشید خان نیازی کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزار نے محکمہ معدنیات سے 9 مارچ 2023 کو ٹھیکہ حاصل کیا تھا اور9 دسمبر 2023 کو آخری قسط ادا کرنا تھی،لیکن قسط کی ادائیگی سے قبل درخواست گزار وفات پا گیا،محکمہ نے20 دسمبر2023 اور4 جنوری2024 کو شوکاز نوٹس جاری کئے اور دو ماہ کی رعایت ختم ہونے سے قبل ڈائریکٹر لائسنس نے ٹھیکہ منسوخ کر دیا،درخواست گزار نے اس اقدام کو چیلنج کیا ہے۔