لاہور ہائیکورٹ،پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی معاملہ پر فریقین سے جواب طلب

30
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی روکتے ہوئے وفاقی حکومت،ایف بی آر و فریقین سے جواب طلب کر لیا،درخواست گزاروں کے وکیل مسرور احمد خان نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے رجسٹریشن نہ کروانے والے پولٹری فارمز پر چار فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کیا، سیلز ٹیکس کے سیکشن تین ون اے کے تحت رجسٹریشن لازمی نہیں ہے
اگر فارمرز کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ بھی ہو تو ان پر چار فیصد اضافی سیلز ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا،درخواست گزار وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اضافی ٹیکس سے مرغی کا گوشت مہنگا اور پولٹری فارمز صارفین متاثر ہوں گے،وکیل درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دے۔