24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ،پولیس کے ہراساں کرنے کے خلاف شہری کی درخواست، آر پی...

لاہور ہائیکورٹ،پولیس کے ہراساں کرنے کے خلاف شہری کی درخواست، آر پی او ساہیوال کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔8اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کیخلاف شہری نادر علی کی درخواست پر آر پی او ساہیوال کو دس روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت عدالتی حکم پر آر پی او ساہیوال نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ خاتون فرحین بی بی کی لاہور آمد و روانگی کی تفصیلات موجود ہیں اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس ویڈیو کی فرانزک کروائی گئی ہے؟

جس پر آر پی او ساہیوال نے بتایا کہ ویڈیو فرانزک لیب کو نہیں بھجوائی گئی،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے،خاتون کا سراغ لگانا ضروری ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ویڈیو درست ثابت ہوئی تو معاملہ جلد حل ہو سکتا ہے،عدالت نے مزید حکم دیا کہ درخواست گزار نادر علی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اور پولیس کو ہراساں کرنے سے باز رکھا جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں