20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ،کسٹم ڈیوٹی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر...

لاہور ہائیکورٹ،کسٹم ڈیوٹی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر کی جواب جمع کرانے کی استدعا منظور

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ سپلیمنٹ پر فوڈ آئٹم کے مطابق کسٹم ڈیوٹی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کرلی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کمپنیوں کے وکیل ہارون دوگل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ ہیلتھ سپلیمنٹ کا شمار ادویات کی فہرست میں ہوتا ہے،قانون کے تحت ادویات کے امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی کی پچاس فیصد چھوٹ ہے،وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ کسٹم حکام بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیلتھ سپلیمنٹس کو فوڈ شمار کرتا ہے،کسٹم حکام کی طرف سے غیر قانونی طور پر ہیلتھ سپلیمنٹ پر پچاس فیصد کسٹم ڈیوٹی وصولی کی جا رہی ہے، عدالت ہیلتھ سپلیمنٹ پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کو کالعدم قرار دے،عدالت نے ایف بی آر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552183

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں