لاہور ہائیکورٹ، اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع

71
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معروف اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ملزمہ اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع کردی۔

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بیماری ہے کہ ہر کسی کی کردار کشی کی جاتی ہے ،کردار کشی کرنیوالوں کا علاجِ کرنا ہے ، سب انسپکٹرایف آئی اے عدالت کے سوالات کا جواب نہ دے سکے،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمہ نگار چوہدری نے ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی ، تفتیشی نے بتایا کہ ارتضی بٹ اینکر نے ویڈیو اپ لوڈ کی پھر ڈیلیٹ کر دی

،صحافی شیراز نثار نے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی ، راو عبد الجبار ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ اداکارہ نرگس نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا،اداکارہ نگار چوہدری نے پوسٹیں شیئر نہیں کیں، استدعا ہے کہ عدالت عبوری ضمانت کی درخواست کنفرم کرے ۔