لاہور ہائیکورٹ، ایف آئی اے افسران کی ڈیپوٹیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

3

لاہور۔26جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے 10 افسران کی ڈیپوٹیشن کے خلاف دائر درخواست پر جواب داخل نہ کرانے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے جہانزیب کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے میں5 سال سے زائد تعیناتی سول سرونٹس رولز کی خلاف ورزی ہے،

قانون کے مطابق ڈیپوٹیشن کی زیادہ سے زیادہ مدت3 سال اور2 سال کی توسیع کے بعد مزید قیام کی تعیناتی غیر قانونی ہوتی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ مختلف محکموں سے آئے ڈیپوٹیشن افسران کو فی الفور واپس بھیجا جائے ،دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔