لاہور۔2جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل) کو ایف بی آر کی جانب سے30 ارب روپے کے سیلز ٹیکس نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے تیس فیصد رقم ادا نہ کرنے کی ایس این جی پی ایل کی استدعا مسترد کردی
عدالت نے ایس این جی پی ایل کو9 ارب روپے کی رقم ایف بی آر کو جمع کرانے کا حکم دے دیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد نواز گھمن نے ایف بی ار کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا،ڈپٹی اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ سیلز ٹیکس نوٹس پر تیس فیصد ادائیگی کے بغیرحکم امتناعی کی درخواست دائر نہیں ہوسکتی،وکیل کا موقف تھا کہ قانون کے برعکس حکم امتناعی کی دائر درخواست مسترد کی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔