39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ، ٹک ٹاکر عبد الرحمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں...

لاہور ہائیکورٹ، ٹک ٹاکر عبد الرحمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع

- Advertisement -

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نامزد ٹک ٹاکر عبد الرحمن عرف مان ڈوگر اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر حیدر علی کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت کل منگل تک ملتوی کر دی،جسٹس شہباز علی رضوی نے کیس کی سماعت کی،پیر کو سماعت پر مان ڈوگر اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر حیدر علی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے،عدالت سے استدعا کی گئی کہ مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کو کنفرم کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی اور فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں