لاہور ہائیکورٹ، گندم میں مبینہ کرپشن پر جوڈیشل انکوائری کیلئے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھیج دی

111
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔8مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے گندم کی درآمد اور مبینہ کرپشن پر جوڈیشل انکوائری کروانے کیلئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے گندم کی درآمد اور مبینہ کرپشن پر جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ بدھ کے روز سماعت پر درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس نوعیت کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم سماعت کررہے ہیں،

اس کیس کو بھی متعلقہ فاضل جج کی عدالت بھجوایا جائے۔جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس جسٹس شاہد کریم کے پاس بھجوانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔