لاہور۔2جون (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے33 نئے تعینات شدہ سول ججز کم مجسٹریٹس کو لاہور میں مختلف آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام نئے ججز کو لاہور میں موجودہ خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق جن نئے ججز کی لاہور میں تعیناتی کی گئی ہے
ان میں مہوش انجم (لاہور)، تنزیلہ تبسم (شیخوپورہ)، اسعد حیات (گجرات)، عائشہ اقبال (گجرات) محمد نبیل لطیف (بہاولنگر) سلیم اللہ ملک (سرگودھا) عروج رحمن (خانیوال) اقرا بشارت (نارووال) ماریہ صابر (اوکاڑہ)زہرہ جمیل (نارووال) وسیم شہزاد (مظفرگڑھ) عائشہ بشیر (سرگودھا)سائرہ شہزادی (گجرات)محمد عثمان (لاہور) سحرا طیب (خوشاب) محمد احمد (ننکانہ) محمد نعیم الیاس (ایبٹ آباد)شعیب سکندر
(گجرات) خولہ شاہد (سرگودھا) زاہدہ پروین (سرگودھا) شبنم سلیم (سیالکوٹ) خدیجہ سجاد (لاہور)ناصر حبیب (سرگودھا) احمد خالد (لاہور) ذکا ءالحسن (جہلم) سلمان احمد (بہاولنگر) محمد عمر جمیل (فیصل آباد) عفہ ممتاز (لاہور) عبدالمجید شہاب (قصور) لاہورمصدق اصغر (رحیم یار خان) زاہد بشیر (اوکاڑہ) ماہ نور الیاس (لاہور) مہرین فاطمہ (بہاولپور) شامل ہیں،نوٹیفکیشن میں تمام نئے ججز کو فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604414