لاہور ہائیکورٹ ،اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی

12

لاہور۔11جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، تاہم درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔