لاہور ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ ،پیکا ایکٹ کے مقدمے میں نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت منظور

مزید خبریں
لاہور۔30جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کو ایک ہفتے کے لیے گرفتاری سے تحفظ فراہم کر دیا۔








