چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب میں زیر کفالت بچوں کو پیشہ وارانہ مہارتوں کی فراہمی جاری ہے،سارہ احمد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے زیر کفالت بچوں کو باوقار، خودمختار اور پائیدار مستقبل فراہم کرنے کے لیے پیشہ وارانہ مہارتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب، ایم پی اے سارہ احمد (تمغہ امتیاز)، نے انٹیگرا سلوشنز کے زیر اہتمام میڈیکل بلنگ سمپوزیم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے زیر کفالت بچوں کو باوقار، خودمختار اور پائیدار مستقبل فراہم کرنے کے لیے پیشہ وارانہ مہارتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب، ایم پی اے سارہ احمد (تمغہ امتیاز)، نے انٹیگرا سلوشنز کے زیر اہتمام میڈیکل بلنگ سمپوزیم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

انٹیگرا سلوشنز کے اشتراک سے بیورو کے بچوں کو میڈیکل بلنگ اور دیگر جدید شعبوں میں تربیت اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ تربیت مکمل کرنے والے بچوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی معاونت کی جائے گی تاکہ وہ خودمختار اور باوقار زندگی گزار سکیں۔کیونکہ پیشہ ورانہ مہارتیں بچوں کو معاشی خودمختاری، باوقار روزگار اور روشن مستقبل کی جانب لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔چیئرپرسن نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب بچوں کی تعلیم، ہنر مندی اور باعزت روزگار کے ذریعے ان کے پائیدار اور محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پرانٹیگرا سلوشنز کے نمائندگان نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بچوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔