ایچ ای سی نے مظفرآباد کو امتحانی مرکز منتخب کرنے والے امیدواروں کے لیے لا ء ایڈمیشن ٹیسٹ کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفرآباد کو امتحانی مرکز منتخب کرنے والے امیدواروں کے لیے لا ء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفرآباد کو امتحانی مرکز منتخب کرنے والے امیدواروں کے لیے لا ء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مظفرآباد میں منعقد ہونے والا لاء ایڈمیشن ٹیسٹ، جو پہلے 21 جون 2026 بروز اتوار کو ہونا تھا، اب 9 اگست 2026 بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔ ایچ ای سی، کے مطابق امیدواروں کے رول نمبر سلپس 31 جولائی 2026 بروز جمعہ جاری کی جائیں گی۔ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے پورٹل پر اپنے متعلقہ پروفائل سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ایچ ای سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان کی تاریخ سے قبل بروقت اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر لیں اور کسی بھی نئی اطلاع یا تبدیلی سے آگاہ رہنے کے لیے ای ٹی سی پورٹل کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔