وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع ہنگو میں گزشتہ رات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواسے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخونخوا کا ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع ہنگو میں گزشتہ رات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواسے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا ہاوس پشاور کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختو نخوا پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس فورس کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ۔







