سینئر ٹی وی فنکار محمد احمد کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سینئر ٹی وی فنکار محمد احمد کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر پیش آنے والا واقعہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سینئر ٹی وی فنکار محمد احمد کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر پیش آنے والا واقعہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نوجوان ٹی وی فنکاروں کے لئے مینٹور شپ پروگرام کی شکل میں ایک حل پیش کرنا چاہوں گا جس کی سربراہی احمد صاحب جیسے سینئر ٹی وی آرٹسٹ کریں یا اسی نوعیت کی ایک کونسل قائم کی جائے۔ اس سلسلے میں تجاویز حاصل کرنے کے لئے جلد ہی ٹی وی آرٹسٹوں کا ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔