ایس پی انویسٹی گیشن صوابی شفیع الرحمن نے عوامی درخواستوں پر فوری کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صوابی کی عوامی درخواستوں پر کارروائیاں، متعدد شہریوں کو ریلیف فراہم

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):ایس پی انویسٹی گیشن صوابی شفیع الرحمن نے عوامی درخواستوں پر فوری کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا۔
تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نے عوامی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اور شفاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ مختلف نوعیت کی درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے جبکہ متعدد درخواست گزاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انہیں فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انہیں انصاف کی فراہمی صوابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر درخواست کو میرٹ پر مقررہ وقت کے اندر نمٹایا جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق پیش آیا جائے۔








