لاہور۔5مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست کسی دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنیکی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔
درخواست گزار امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنا رکھا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے ،آئین کے آرٹیکل 140کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں ،جمہوری نظام میں گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کئے جاتے ہیں ،
موجودہ ایکٹ میں بیورو کریسی کو مالی اختیارات دیئے گئے ،بیوروکریسی کو مالی اختیار دینا منتخب نمائندوں کی حق تلفی ہے۔استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے ،عدالت موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کا حکم دے ۔