لاہور ہائیکورٹ ، علاقائی بنچوں سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات ہونگی

139

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ اور اسکے علاقائی بنچوں سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل (ہفتہ سے بدھ )تک لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ ، علاقائی بنچوں بہا پور ، ملتان ، راولپنڈی اور پنجاب بھر کی تمام سیشن و سول عدالتیں بند رہیں گی ۔