- Advertisement -
لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے چھ کلو منشیات رکھنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ملزم وقار خان کی ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل عرفان کلیار نے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم منشیات پینے کا عادی ہے، جبکہ پولیس نے اصل ملزمان کو بچانے کے لیے اسے غلط مقدمے میں ملوث کیا۔
وکیل نے مزید کہا کہ ملزم ان افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے تیار ہے، جن سے وہ منشیات خریدتا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے الزامات میں تضاد کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553354
- Advertisement -