لاہور ہائیکورٹ ، ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کےخلاف درخواست دائر

164

لاہور۔26جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کےخلاف درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار مقامی شہری مظہر عباس نے بتایا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی مسلسل ہڑتال سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حالانکہ صحت کاشعبہ لازمی سروس اور انسانی جانوں سے منسلک ہے جس میں ہڑتال کی کوئی گنجائش نہیں ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال قوانین اور عدالتی حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے استدعا ہے کہ عدالت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کے احکامات صادر کرے۔