لاہور ہائیکورٹ بار نے بین الاقوامی امور و انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی،رائے رفیع رضا چیئرمین مقرر

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی امور و انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی جس کا چیئرمین رائے رفیع رضا خان کو مقرر کر دیا گیا۔

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی امور و انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی جس کا چیئرمین رائے رفیع رضا خان کو مقرر کر دیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بابر مرتضیٰ خان نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر بار ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ، مشاورت اور متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے کام کرے گی۔

مزید خبریں