لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کل( ہفتہ کو) انتخابی میدان سجے گا ۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدارت کیلئے ملک آصف نسوانہ اور ثاقب اکرم گوندل ،نائب صدارت کیلئے عبدالرحمن رانجھا، عبد الرزاق چدھڑ اور حسیب بن یوسف مدمقابل،سیکرٹری کیلئے فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا کے درمیان مقابلہ ہو گا،فنانس سیکرٹری کیلئے جام بن یوسف بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ کی زیر نگرانی الیکشن ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے۔