لاہور ہائیکورٹ بانی ایم کیو ایم کی میڈیا پر تقاریر پر پابندی برقراررکھنے کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری

119
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا پر تقاریر پر پابندی کی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عدالت نے فریقین کو سی پی سی کی دفعہ 27-A کے تحت نوٹسز جاری کر دیے جبکہ درخواست گزار کو اپنا وکیل مقرر کرنے کے لئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم بھی شامل ہیں ۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے وکیل کو بھی آئندہ سماعت کے لئے کاز لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔سماعت کے دوران درخواست گزار وکلا عبداللہ ملک ایڈووکیٹ اور آفتاب ورک نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا تھا اس لئے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا پر تقاریر پر پابندی برقرار رہنی چاہیے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ "یہ ہمارے ملک کے امن کے لئے ایک اہم معاملہ ہے اسی لیے تمام فریقین اور درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ وکلا آفتاب ورک اور عبداللہ ملک نے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا پر تقاریر پر پابندی کےلئےدرخواست دائر کر رکھی ہے۔