لاہور ہائیکورٹ: حکومت پنجاب، نجی میڈیکل لیبارٹریوں و فریقین سے جواب طلب

188
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔14جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے میڈیکل ٹیسٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے ہیلتھ کئیرکمیشن کے اختیار کی بحالی کی درخواست پر حکومت پنجاب، نجی میڈیکل لیبارٹریوں و فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزاران کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ عدالتی فیصلہ موجود ہے کہ نجی لیبارٹریاں میڈیکل ٹیسٹوں کے من پسند ریٹس مقرر نہیں کرسکتی ہیں،نجی لیبارٹریوں کے من پسند ریٹس مقرر کرنے سے مریضوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے،نجی لیبارٹریوں نے عدالت سے حقائق چھپائے اور حکم امتناعی حاصل کرلیا، استدعا ہے کہ عدالت کیس میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے عدالتی حکم امتناعی ختم کرے۔