لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے 24 دنوں میں5017مقدمات نمٹائے

72
Lahore High Court
Lahore High Court

ملتان۔02 اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے 24 دنوں میں5017 مقدمات نمٹا دیئے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دیگر سینئر ججوں کے پینل بشمول جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شاہد کریم،جسٹس شہرام سرور چوہدری،جسٹس محمد وحید خان،جسٹس عاصم حفیظ،جسٹس انوار حسین اورجسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل سنگل اور ڈویژن بینچوں نے مختلف نوعیت کے مقدمات میں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے صرف 24 دنوں میں 2705 فوجداری مقدمات،2131 رٹ پٹیشنز اور181 دیوانی مقدمات کے فیصلے سنائے تاہم بینچ میں44،403مقدمات اب بھی زیر التوا ہیں،زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانےکے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔