لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

103

لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کل6 مئی کو سماعت کرینگے،عدالت نے درخواست گزار وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی، عدالت نے سرکاری وکیل کو بھی درخواست کے میرٹ پر فیصلہ پر تیاری کی ہدایت کر رکھی ہے۔