لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):لاہور ائیکورٹ میں نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار شہری اعظم بٹ نے ایڈووکیٹ رانا سکندر کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نابینا افراد دو ہفتوں سے مال روڈ لاہور پر احتجاج کر رہے ہیں، جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نابینا افراد کے قانونی اور جائز مطالبات کو منظور کرے ۔