لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کی سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا،نوٹیفیکیشن کالعدم قرار

149

لاہور۔1نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ سرکاری ملازمین،بیورو کریسی،پولیس کو محکوم بنا کر وزیر اعلی کو اختیارات کی عظمت دی گئی،ایگزیکٹو اتھارٹی کا حد سے متجاوز کرنا واضح طور پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے مترادف اور چیک اینڈ بیلنس کے انتظامی توازن کو خراب کرنا ہے،

عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ آئینی ترمیم کی غلط تشریح کر کے اور غلط فہمی کی بنیاد پر آئینی بینچز کے نکتہ پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا،یکم مارچ کے نوٹیفیکشن میں پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی تھی۔