لاہور۔15اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 ء کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی مصدقہ کاپی پیش کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر وفاقی حکومت کے وکیل عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ متاثرہ فریق گوہر علی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا اوراس نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی مصدقہ کاپی وفاقی حکومت کے وکیل سے طلب کی اور سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 ء کے خلاف درخواست کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 ء کے خلاف درخواست کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی