لاہور۔2جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات 2024 کے انتخابی عمل کے دوران آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے 9 اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دئیے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونلز میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اپیلیٹ ٹریبونل میں گذشتہ روز 20 سے زائد اپیلیں دائر کی گئی۔