لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نشان کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی

178

لاہور۔31مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کابلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت چار جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 218 ،209، 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔