لاہور۔7جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے محکمہ صحت کی 74 ایل ایچ وی اور آیا کی مستقلی کی درخواست پر درخواست گزار وکیل کو کیس تیاری کیلئے 9 جولائی تک مہلت دے دی۔ درخواست گذار میمونہ نواز و دیگران نے موقف اپنایا کہ ایل ایچ وی اور آیا کی بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا گیا ،درخواست گزاروں کو میرٹ پر ریگولر آسامیوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ،کنٹریکٹ میں وقتا فوقتا توسیع دی جاتی رہی، اعلی حکام کو ملازمت پر مستقل کرنے کیلئے درخواستیں بھی دیں ،درخواستیں دینے کے باوجود درخواست گزاروں کو ملازمت پر مستقل نہ کیا گیا ،عدالت ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دے ،عدالت درخواست کے فیصلے تک تادیبی اقدامات سے روکنے کا حکم دے ۔