لاہور۔9جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کے خلاف دائر درخواست پر نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ بجلی کی قیمتیں کس بنیاد پر بڑھائی گئی ۔جسٹس رسال حسن سید نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔درخواست میں چیرمین نیپرا ،لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ منگل کو سماعت پر درخواست گزار منیر احمد کےوکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے اور استدعا کی کہ عدالت وزرات انرجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دے ۔