26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ نے بچی سے زیادتی کے مجرم کی عمر قید کی...

لاہور ہائیکورٹ نے بچی سے زیادتی کے مجرم کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے9 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قمر الزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا مجرم کو عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورچوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمر قید کے مجرم قمر الزمان کی سزا کیخلاف اپیل پرسماعت کی،مجرم نے سیشن کورٹ کے عمر قید سزا کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل ہمایوں اسلم نے سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں متاثرہ بچی کے والد نے سال2021 میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس تفتیش،میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے،سفاک ملزم کو ٹرائل کورٹ نے میرٹ پر عمر قید کی سزا سنائی،وکیل صفائی عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،عدالت نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قمر الزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں