لاہور۔16جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تین سالہ بچے کو گھر سے نکالنے والے والد بلال کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ملزم بلال عدالتی فیصلہ سننے سے قبل ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچے اللہ تعالی کی نعمت اور ملک وقوم کا سرمایہ ہیں، انہی بچوں نے کل ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ،والدین کے تنازعہ کو بچوں پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے والد اور والدہ سے رابطہ کیا، خاوند اور بیوی دونوں نے بچے کو لینے سے انکار کردیا ،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اگر والدہ بچے کی حوالگی سے دستبردار ہو تو لینے کو تیار ہوں، بیوی شانزے بی بی نے علیحدگی کیلئے فیملی عدالت میں چار دعوے کئے،لاہور میں دائر دعوی میں ڈگری ہونے تک بچہ بیوی کے پاس تھا،درخواست گزار کو نہیں پتہ کہ بچہ کیسے اور کب سیالکوٹ پہنچا ،سیالکوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقدمہ درج کرایا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547318