لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے وکیل کو کاغذات نامزدگی کی پڑتال کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کاغذات نامزدگی کی پڑتال کروانے میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو آگاہ کریں ، وکیل ابوذر سلمان نیازی نے موقف اپنایا کہ حماد اظہرپی پی171 لاہورسے امیدوار ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے قبل درخواست گزاران کو ہراساں کیاجارہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔