لاہور۔7جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ لیاقت کی درخواست پر جمعہ کو ابتدائی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے ۔عدالت نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔