لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی ایم ایس سی ڈگری کا سات سال پراناکیس ری اوپن کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

45
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی ایم ایس سی ڈگری کا سات سال پراناکیس ری اوپن کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

قبل ازیں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔عدالت نے قرار دیا کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری ہوا ہے درخواست بھی وہاں دائر کی جائے، عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواست پر اعتراض برقرار رکھا،درخواست میں چیئرمین نیب کے انکوائری ری اوپن کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا ۔