لاہور۔3اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی بیوی اور آشنا کوبری کردیا ۔عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپیلوں کو منظور کرلیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مدعی کے مطابق خاتون کے ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
مدعی کے مطابق ملزمہ کا شوہر منیر احمد بیوی کو محمد دلاور سے ملنے سے منع کرتا تھا۔پراسکیوشن کے مطابق ملزمہ خاتون کا شادی سے پہلے ہی ملزم دلاور سے ناجائز تعلقات تھے گھر والوں نے زبردستی ملزمہ کی شادی منیر احمد سے کردی ۔شادی کے دو ماہ بعد ملزمہ نے اپنے شوہر منیر احمد کو کہا کہ میری دوست کی شادی ہے ہم دونوں نے وہاں جانا ہے،شادی کی تقریب سے منیر احمد واپس نہ آیا تلاش کرنے پر اس کی لاش ملی۔
پراسکیوشن کے مطابق اس کی اہلیہ اور دلاور نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پراسکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔موقع پر کوئی گواہ موجود نہیں تھا۔اعلی عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے عدالت ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے عدالت ٹرائل کورٹ کا 2021 کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے عدالت ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے تھانہ سرگودھا پولیس نے 2019 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578059