لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

84
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں ماتحت عدلیہ کے لیے 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔

تعینات کئے گئے نئے سول ججز میں مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصی اقبال، محمد نبیل لطیف ،سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جمیل، وسیم شہزاد،اقصی بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان،

سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس،شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجادناصر حبیب، احمد خالد، زکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل،افیفا ممتاز، عبد الماجد شہاب، مصدق اصغر، زاہد بشیر،ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ شامل ہیں ۔